پارا چنار میںدہشت گردو ں نے قوم کو ڈرا نے کی ناکام کوشش کی ،چودھری ارشد اقبال

لوٹ مار کرنے والے کرپشن کے خلاف مہم چلانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،لیگی رہنماء

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بانی صدراور مسلم لیگ ن کے راہنما فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ پارا چنار میںدہشت گردو ں نے قوم کو ڈرانے کی ناکام کوشش کی ہے لوٹ مار کرنے والے کرپشن کے خلاف مہم چلانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کے دیکھ لیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے عبدالوحید ، حسان رضااور چودھر ی ظفر سے ایک ملاقات کے دوران کیا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردوںنے پارا چنار میں بم دھماکہ سے عام شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اب عوام کو بخوبی علم ہے کہ ہمار ی بہادر افواج آرمی چیف قمرجاوید باجوہ اور عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے سیاست دان ہزار اختلاف کے باوجود دہشت گردی کے خلا ف متحد ہیں عسکری اور سیاسی قیادت میںقریبی رابطوں کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میںنمایاں کمی آئی ہے جسے عالمی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی پی کرپشن کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے انہیں اس سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کرپشن کے خاتمہ کے لئے بھر پور قانون سازی کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :