مرکز ی حکومت کو عوام کو اُنکی بنیادی ضروریات بجلی اور گیس کی فراہمی میں دھوکہ دھی کر رہی ہے ۔ انتخاب خان چمکنی

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر انتخاب خان چمکنی نے اپنی رہئشگاہ پر علاقہ ٹھیلہ بند کے معززین اورNA-4اور PK-11کے نمائندہ جرگہ میں ملاقات کی جسمیں اُنہوں نے دیگر مسائل کیساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی نارواء لوڈشیڈنگ کے بارے میں مطلع کیا حلقہ NA-4میں بیشتر دیہات میں 24گھنٹے میں صرف 30منٹ کیلئے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور بجلی کے بل ہزاروں روپوں کی شکل میں اُن سے وصول کیے جاتے ہیں ۔

زیادہ تر علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی اور کم ولٹیج کی وجہ سے عوام مشکلات سے دو چار ہے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر نے کہا کہ حکومت صرف خیالی باتوں و وعدوں اور بڑے بڑے جلسوں کا انعقاد کر کہ عوام سے دھوکہ اور فریب کر رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان بھی جھوٹ بول کر جھوٹے دعوے کر تے ہوئے دیکھے گئے ہے کہ ہم نے پاکستان میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل بنا رہاہے اور روزمرہ کی ضروریات کے اُصول کیلئے مشکل ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اِن علاقوں میں عوام کی بنیادی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی اور یہاں کے عوام مخلص پاکستانی اور قانون پے عمل کرنے والے لوگ ہے لیکن اُنکے ساتھ دھوکہ کیا جارہاہے جو کہ سراسر غلط ہے۔انتخاب خان چمکنی نے مزید کہا کہ اگر یہی حال برقرار رہا اور PESCOو گیس کے اہلکاروں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہم عوام کیساتھ مل کر اسکے بھرپور طریقے سے اِحتجاج کرینگے اور جب تک اِن کے یہ مسائل ختم نہیں ہوتے اُس وقت تک ہم ہر فرم پے بھر پور آواز اُٹھائینگے اور اُنکے مسائل حل کرنے تک بھر پور کوشش کرینگے ۔ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور انکو جائز حقوق ہر فورم پے فراہم کرنا ہے۔ جب تک اِنکے مسائل پائے تکمیل تک نہ پہنچائے ۔ہم خدمت کا یہ جذبہ جاری و ساری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :