حکمرانوں کے چارسال گزار گئے اور وعدے درے کے درے رہ گئے

آج بھی پاکستان کی بہن اور 18کروڑوں مسلمانوں کی عزت اور ابرو ڈاکٹر عافیہ صدیقی غیروں کے قید میں ہیں،حافظ حشمت

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خا ن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے چارسال گزار گئے اور وعدے درے کے درے رہ گئے آج بھی پاکستان کی بہن اور 18کروڑوں مسلمانوں کی عزت اور ابرو ڈاکٹر عافیہ صدیقی غیروں کے قید میں ہیں یہ اُمت مسلمہ اور خاص کر پاکستانی حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ یونین کونسل کانیزہ میں جے آئی یوتھ الیکشن کے حوالے سے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان اور جے آئی یوتھ ذمہ داران بھی موجودتھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ حکمرانوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو غیروں کی غلامی سے آزاد کرائیں گے لیکن آج تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی غیروں کی جیل میں زندگی گزار رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور دیگر مظلوم اُمت مسلمہ کے لیے پاکستان میں نڈر اور صالح حکمران کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی پیش کرسکتی ہے۔ انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے۔کنونشن میں قرار داد پیش کی گئی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جلدازجلد اقدامات اُٹھائے قرارداد میںمزید یہ مطالبہ بھی کیا گیاکہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو مزید پریشان نہ کیا جائے اور اس مسئلے کا فوری حل نکال کر عوام کو ذہنی ازیت سے بچایا جائے اس بارے میں عوام میں بہت بے چینی ہے اور اس کا نتیجہ بڑے مظاہروں کی صورت میں نکل سکتا ہیں حکام کو اس سے پہلے عوام کے اس بنیادی مسئلے کاحل نکالیں ۔