عالمی سطح پر کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کا دن 4فروری کومنایا جائے گا

نویں انٹرنیشنل کینسر سرجری کانفرنس 1تا 5فروری تک لاہور میں منعقد ہوگی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے سالانہ 96لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کے جان لیو ا، مرض سے سالانہ 96لاکھ افراد جن میں خواتین، بچے اور ہر عمر کے افراد شامل ہیں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4فروری ء کو عالمی سطح پر کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کا دن منایا جائے گا ،سرجیکل اونکولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام نویں انٹرنیشنل کینسر سرجری کانفرنس 1تا 5فروری تک لاہور میں منعقد ہوگی آن لائن کے مطابق سینرٴکینسر سرجن ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ،یونیورسٹی آف لاہو کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد چیمہ نے اس سلسل میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ کینسر ہیںاگر عوام میں شعور اُجا گر کر کے کینسر کی روک تھام نہ کی گئی تو آئندہ چند سالوں میں خطرناک حد تک سالانہ اموات کی شرح بڑھ جائے گی عالمی سطح پر کینسر سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ افراد تمباکو نوشی، کے باعث مر جاتے ہیں پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے اور پاکستانی کیوں تیزی سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو رہے اس کا احاطہ کرنے کے لئے سرجیکل اونکولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام نویں انٹرنیشنل کینسر سرجری کانفرنس 1تا 5فروری تک لاہور میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

4فروری ء کو عالمی سطح پر کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کا دن منایا جائے گا اور کینسر کے مریض کے لئے درکار سہولتوں کے بارے ماہرین اپنی آرا کا اظہار کریں گے ، کینسر کانفرنس ہر سال فروری کے پہلے ہفتے میںلاہور میں منعقد کی جاتی ہے جس میں پاکستان بھر سی500سے زائد سرجنز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر شرکت کرتے ہیںاور بیرون ملک مانچسٹر،لندن ، روم،ہوسٹن ،اور اٹلانٹا سے کینسر ماہرین بھی مقالہ جات پڑھیں گے۔کانفرنس کے دوران شیخ زید ہسپتال ،جناح ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور میں کینسر کے جدید آپریشن براہ راست ٹیلی کاسٹ کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :