سانحہ ماڈل ٹائون اور انقلاب مارچ میں خواتین کی شہادتیں ثبوت ہیں فکری اور نظریاتی طور پر عوامی تحریک کی خواتین اپنی مثال آپ ہیں‘ سیدہ کلثوم اختر‘ باجی روبینہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی خواتین نے جان کی قربانی دے کر مثال قائم کی ہے، تحریک منہاج القرآن وومن لیگ کی عہدیداران کا میلاد کانفرنس و تنظیمی ورکشاپ سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تحریک منہاج القرآن وومن لیگ کی رہنما پروفیسر سیدہ کلثوم اختر‘ باجی روبینہ خاکی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون اور انقلاب مارچ میں خواتین کی شہادتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فکری اور نظریاتی طور پر عوامی تحریک کی خواتین اپنی مثال آپ ہیں‘ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی خواتین نے جان کی قربانی دے کر مثال قائم کی ہے‘ یہ بات انہوں نے تحریک منہاج القرآن وومن لیگ پی پی 71 کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس و تنظیمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن وومن لیگ خواتین میں عشق رسولؐ اجاگر کرنے کیلئے پچھلے 30 سالوں سے فکری‘ نظریاتی بنیادوں پر کام کر رہی ہے‘ خواتین کے حقوق کی جنگ ہم ایک مقدس فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں‘ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خواتین کے حقوق پر دو سو سے زائد خطابات اور 25سے زائد کتابیں لکھی ہیں‘ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق کے مطابق جتنی جدوجہد قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان عوامی تحریک نے کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی میلاد کانفرنس سے امبرین سرفراز قادری‘ مسز رمضان چشتی‘ مسز حاجی شکیل گجر‘ مسز غلام نبی قادری‘ مسز ارشاد انصاری‘ مسز جمیل قادری‘ سعدیہ حفیظ چوہدری نے بھی خطابات کئے اور نعت رسول مقبولؐ کے نذرانے پیش کئے۔

(جاری ہے)

میزبان میلاد کانفرنس باجی شازیہ ناصر نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ میلاد کانفرنس کے شرکاء سے تنظیمی گفتگو کرتے ہوئے ملک سرفراز قادری‘ ملک ناصر محمود قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن وومن لیگ پی پی 71 فیصل آباد میں مثالی تنظیم ہے جو خواتین میں قرآن و حدیث کی روشنی میں عشق رسولؐ اور حب رسولؐ پیدا کرنے کیلئے محنت کر رہی ہیں‘ اور خدا کا لاکھ شکر ہے کہ منہاج القرآن وومن لیگ اپنے مقاصد حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :