صنعاء ، فوج کے حملے میں ری پبلیکن گارڈ کا کیمپ تباہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) یمن کے دارالحکومت صنعائ کے جنوب میں السواد کے مقام پر باغیوں کے زیرقبضہ ری پبلیکن گارڈ کے کیمپ پرچار بڑے حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلیکن گارڈز کے کیمپ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ادھر مشرقی صنعائ مین نھم کے مقام پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے سائے میں یمنی فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے متعدد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سینکال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :