داعش جیسا شر دنیا نے کبھی نہیں دیکھا، ٹرمپ

’سی آئی اے‘ ہیڈ کواٹرکا پہلا دورہ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’داعش‘ جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے’CIA‘ کے ہیڈ کواٹر کے دوریکے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے ہیڈ کواٹر کے دورے کے دوران امریکی نائب صدر مایک بنس بھی ان کیہمراہ تھے۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ امریکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے باضابطہ طور پراقتدار سنھبالنے کے بعد پہلے روز ’سی آئی اے‘ ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔ اس سے قبل وہ خفیہ اداروں کو انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات پرسخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :