سابق وزیراعظم محمد علی بوگرا کی54 و یں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد علی بوگرا کی54 و یں برسی آج 23جنوری بروز پیرکو منائی جائے گی وہ 10 اکتوبر1909کو بوگرا کے مقام پر پیدا ہوئے تھے 1937میں وہ بنگال کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے تھے قیام پاکستان کے بعدوہ وزارت خارجہ میں شامل ہوئے اور برما ،کینیڈااور امریکہ میں پاکستان کے سفیر بنائے گئے وہ17 اپریل1953 کو خواجہ ناظم الدین کی برطرفی کے بعد غلام محمد نے انہیں پاکستان کا وزیراعظم بنادیا اور1954 میں غلام محمد نے دستور ساز اسمبلی توڑی تو انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

محمدعلی بوگراہ نے اگست کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوئے اور دوبارہ امریکہ میں سفیر مقرر کردئیے گئے اور 1962میں بوگرا کے حلقے سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوکر صدرایوب خاں کی کابینہ میں وزیرخارجہ منتخب ہوئے اوراسی منصب پر 23جنوری 1963کو وفات پاگئے تھے

متعلقہ عنوان :