مقامی حکومتوں کے قیام سے اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے،احسن اقبال

ٹیکس نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ ٹیکس کے ذریعے نارووال کی تعمیر و ترقی ممکن ہو سکے ضلع نارووال کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ،عوام کی خدمت اور ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا،وفاقی وزیر کامیونسپل کمیٹی نارووال کے آفس کادورہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات پروفیسر احسن اقبال نے میونسپل کمیٹی نارووال کے آفس کا دورہ کیا ،چیئر مین بلدیہ نارووال پیر سید اظہر الحسن گیلانی نے کونسلرزکے ہمراہ وفاقی وزیر کا بھر پور استقبال کیا ۔ا س موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ سالوں میں ضلع نارووال کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جس کی مثال نارووال کی تاریخ میں نہیں ملتی، عوام کی خدمت اور ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے،انہوں نے کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ منتخب چئیر مین اور کونسلر ز کو دیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے کیونکہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے چیئر مین بلدیہ نارووال کو ہدایت کی کہ وہ شہریوںکے لئے پینے کا صاف پانی،گلیوں و نالیوں کی تعمیر،سوئی گیس کی فراہمی اور سیوریج کے نظام اورشہر میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل برئوے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے پارکس،چوراہوںاور مین شاہرات کے لئے پاسٹر پلان تشکیل دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے نارووال کی سطح پر ٹیلی فون ایپ سیل قائم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ ٹیکس کے ذریعے نارووال کی تعمیر و ترقی ممکن ہو سکے۔قبل ازیں ،چیئر مین بلدیہ نارووال پیر سید اظہر الحسن گیلانی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی و ستھرائی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور ان کی کڑی مانٹرنگ کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ شہر میں کچہری روڈ تا مدینہ مسجدتا باواکلاتھ ہائوس سے لیکرریلوے اسٹیشن تک ٹف ٹائل لگانے کے لئے ٹینڈر دیئے جا چکے ہیںجس پرڈیڑھ کڑور روپیہ لاگت آئے گی اس کے لئے جلد کام شروع کر دیا جائے گا،علاوہ ازیں محلہ ہجویر نگر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ساڑھے چھ لاکھ کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر چیف آفیسر حبیب الرحمان قریشی،میونسپل آفیسرز فنانس ،پلاننگ ،سروسزمحمد ارشد تتلہ،محمد عاصم ،سردار علی گجر اور غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :