ٹرمپ اور پوٹن امن کے لیے کام کریں گے، دلائی لامہ کی امید

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جلا وطن تبتی رہنما دلائی لامہ نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مل کر امن کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک فورم پر کہا کہ دنیا ان لیڈروں سے محبت اور مہربانی کی توقع رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تبتی رہنما نے کہا ہے کہ اِس وقت دنیا امن اور عدم تشدد سے دور ہو رہی ہے اور اب ٹرمپ اور پوٹن مل کر عالمی امن کے لیے راستہ ہموار کریں۔

بھارتی دارالحکومت میں کاروبار اور صنعت سے وابستہ خواتین نے عالمی صورت حال کے تناظر میں اِس فورم کا انتظام کیا تھا۔ دلائی لامہ نے نئے امریکی صدر سے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :