یمن میں ڈرون حملہ، چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چار مشتیہ جہادی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اٴْس میں سوار چاروں مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ البدایا صوبے کے مقام صومائ میں کیا گیا۔ دو روز قبل جمعہ انیس جنوری کو البدایا صوبے کے ایک اور مقام پر کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کا ایک عسکری انسٹرکٹر مارا گیا تھا۔ امریکا یمن میں متحرک القاعدہ کی ذیلی شاخ AQAP کو بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔