عراق،موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) عراقی فوج اپنے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کے مشرقی حصے کا قبضہ تقریباً چھڑا چکی ہے اور اب اٴْس کی نظریں مغربی حصے پر جمی ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موصل میں عراقی فوج کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی جانب سے گلیوں اور سڑکوں میں نصب بارودی مواد کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سمی العریدی کا کہنا ہے کہ جس مقدار میں بارودی مواد کا سامنا انبار صوبے میں کیا گیا تھا، اٴْس کے مقابلے میں موصل میں یہ صورت حال انتہائی کمزور ہے۔

جنرل کے مطابق اِس کی ایک بڑی وجہ لوگوں کی نقل مکانی ہے۔ موصل میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہیں اور جہادیوں کو کم خالی گھر دستیاب ہیں اورموصل کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت قدرے آسان ہے ۔

متعلقہ عنوان :