فیصل کالونی موٹر سائیکل بازار ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گیا

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) کینٹ کے علاقے بائیس نمبر چونگی کے قریب فیصل کالونی کا موٹر سائیکل بازار ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گیا۔شہریوں کے مطابق بائیس نمبر چونگی کے قریب کینٹ کے علاقے فیصل کالونی میں قائم غیر قانونی موٹر سائیکل بازار ٹریفک روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا اور اس سلسلہ میں ٹریفک وارڈنز بھی بے بس ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دھمیال روڈ پر فیصل کالونی کے موٹر سائیکل اتوار بازار کے باعث گذشتہ روز بھی شام کے وقت بائیس نمبر چونگی سے ہارلے سٹریٹ تک ٹریفک کئی گھنٹے تک بند رہی اور سٹی ٹریفک پولیس کا خصوصی اسکواڈ بھی کہیں نظر نہ آیا ۔شہریوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل اتوار بازار کے موقع پر سڑک کے بیچوں بیچ موٹر سائیکل کھڑے کر دیئے جاتے ہیں جس سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل کالونی موٹر سائیکل اتوار بازار کی انتظامیہ کو سڑک سے پیچھے رہنے کی ہدایت اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :