کرایہ داری ،وال چاکنگ اور سیکورٹی آرڈینینس کی خلاف ورزی کے مرتکب 14ملزمان گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

کرایہ دار ی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ نیوٹائون پولیس نے اسد ، ظہیر ، راشد ،حنیف ، ہارون ، صدیق اور رضا ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عنایت اور وقاص ، وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ صادق آباد پولیس نے عرفان اور یاسر ، سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ صادق آباد پولیس نے ٹوٹل پٹرول پمپ کے منیجر امین ، سی این جی سٹیشن کے منیجر آصف ، شیل پمپ کے منیجر خالد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :