راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، قمار بازوںاور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی،15ملزمان گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، قمار بازوںاور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گوجرخان پولیس نے رجب سے 1110گرام چرس ، تھانہ آراے بازار پولیس نے سرتاج سے 1680گرام چرس ، تھانہ صادق آباد پولیس نے زاہد سے 215گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے افضال سے 10لیٹر کھلی شراب، عنایت سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شبیر سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے ناصر سے 50پتنگیں اور 01عدد ڈور ،منیب سے 60پتنگیں اور 01ڈور ، تھانہ وارث خان پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امر پورہ کے علاقہ میں ریڈ کرکے عرفان ، سلیمان ، فیصل ، شہزاد ، نعیم اور حیدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 13550/-روپے اور 07عدد موبائل فون برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :