یکم فروری سے ’’یکجہتی کشمیر ویک‘‘منایا جائے گا،شمس الرحمن سواتی

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی کی زیرصدارت ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی مجلس شوریٰ وامرائے تحصیل وزو ن کا مشترکہ اجلا س ہوا،اس موقع پرتنظیمی و تربیتی امورکے علاوہ الیکشن2018ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ یکم فروری سے ’’یکجہتی کشمیر ویک‘‘منایا جائے گا جس میں کشمیرکے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ضلع بھرمیں سیمینارز، یکجہتی زنجیر ،ہندوستانی فوج کے مظالم سے آگاہی کیلئے تصویری نمائش سمیت دیگرپروگرامات منعقد ہوں گے۔

5فروری کو تحصیل ہیڈکواٹرز ٹیکسلا،گوجرخان،اڈیالہ روڈ،کلرسیداں سمیت دیگرمقامات پر یکجہتی کشمیرریلیاں منعقد ہوں گی جن کی قیادت صوبائی وضلعی رہنمائوں سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمااورانسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران کریں گے۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواد،نائب امراء ضلع محمدوقاص خان،ظفر الحسن جوئیہ ،امتیازعلی اسلم، ڈاکٹرعثمان ظفرسمیت ضلع بھرسے منتخب اراکین وشوریٰ وامراء زون وتحصیل نے بھی اظہارخیال کیا ۔