حق فاؤنڈیشن کے تحت سواتی گیٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)حق فاؤنڈیشن ضلع پشاور کے زیر اہتمام نادار اور غریب مریضوں کے لئے سواتی گیٹ ناظم یوسی چارخانہ ملک سیف اللہ کے حجرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا افتتاح ناظم یوسی چارخانہ ملک سیف اللہ ، حق فاؤنڈیشن کے آرگنائزر انجینئر حسنین ودیگر نے کیا، کیمپ میں ہائی کوالیفائڈ میل اور فی میل ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا چیک آپ کیا اور فری دوائیاں دی گئیں، حق فاؤنڈیشن کی جانب سے کیمپ میں فری شوگر ٹیسٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا، اس موقع پر حق فاؤنڈیشن کے آرگنائزر انجینئر حسنین نے کہا کہ کیمپ میں 310مریضوں کا چیک آپ کیا گیا اور 103مریضوں کا فری شوگر ٹیسٹ کیا گیا اور مفت دوائیاں تقسیم کیں، انہوں نے کہا کہ نادار اور غریب مریضوں کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت حق فاؤنڈیشن کی ٹیم تگ ودو کررہی ہے، کیمپ سے سواتی گیٹ کے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے، انشاء اللہ کیمپ کا سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا۔