پارا چنارسبزی منڈی میں ہونیوالے بم دھماکہ کے خلاف پشاور میں احتجاج مظاہرہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پارا چنارسبزی منڈی میں ہونیوالے بم دھماکے کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا گیا۔پشاورمیں امامیہ اسٹوڈنٹ فیڈریشن اورشیعہ علماء کونسل کی جانب سے پارچنار بم دھماکے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرہین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں معاوضہ نہیں انصاف چاہیے۔ حکومت پاراچنارکو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پاراچنار میں دھماکے ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور سزا دینے کا مطالبہ کیا۔