Live Updates

این جی اوز اور دوسروں کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانا پی ٹی آئی کا شیوہ نہیں،، محمود خان

صوبائی حکومت نے صوبے میں دیگر شعبوں کی طرح سڑکوں اور شاہرائوں کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں،وزیرکھیل وثقافت

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت، میوزیم او رامور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں دیگر شعبوں کی طرح سڑکوں اور شاہرائوں کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ مواصلات کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ سوات تا فاضل بانڈہ روڈ کے آخری پیکج پر تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پر موجود لوگوں سے بات چیت کے دوارن کیا ۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو مذکورہ روڈ پر تعمیراتی کے بارے میں بتایا کہ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور کروڑوں روپے کا یہ عظیم منصوبہ تحصیل مٹہ سوات کے عوام کا ایک دیرینہ اور حل طلب مسئلہ تھا جیسے ماضی میں یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا اور جس کی وجہ امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جیسے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور محمود خان کی ذاتی کوششوں سے مکمل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض موقع پرست اور نام نہاد عوامی نمائندے یہ کہہ رہے ہیں کہ حلقہ پی کے 84مٹہ سوات میں این جی اوز کام کرر ہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مخالفین نے تعصب کی عینک اتاری اور حقیقت پسندانہ روش اختیار کی تو ان کو حقیقت خود بخود نظر آئے گی کہ صوبائی حکومت نے حلقہ پی کے 84مٹہ سوات میں تقریباً 13ارب روپے کی ترقیاتی کام مکمل کئے ہیںاور ان ترقیاتی کاموں میں 298دیہات کو بجلی کی فراہمی ، پینے کا صاف پانی ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا قیام ، سپورٹ کمپلیکس، طبی اور تعلیمی اداروں کی بحالی ، سیلاب سے بچائو کے حفاظتی پشتے ، ایریگیشن چینل ، سڑکوں اور پلوں کی دوبارہ تعمیر و مرمت جیسے اہم منصوبے شامل ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر حکام کو سختی سے تاکیدکی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :