خیبرایجنسی اوروانا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج پیر سے شروع ہوگی

پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی اور فراہم کی گئی سیکورٹی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 23 جنوری 2017 سے 27 جنوری 2017 تک جاری رہے گی، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کے وانا تحصیل میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر 23 جنوری 2017 سے شروع ہو رہی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی اور فراہم کی گئی سیکورٹی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 23 جنوری 2017 سے 27 جنوری 2017 تک جاری رہے گی، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔

خیبر ایجنسی میں، 5 سال سے کم عمر کے 224466 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ خیبر ایجنسی میں کل 869 پولیو ٹیمیں قطرے پلوانے کا کام سرانجام دیں گی جسمیں 791 موبائل ٹیمیں، 52 فکسڈ ٹیمیں اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ وانا تحصیل میں کل 332 ٹیمیں، جسمیں 307 موبائل ٹیمیں، 18 فکسڈ ٹیمیں اور 7 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، جو 72202 بچوں کو پولیو قطرے پلوائیں گے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی اور وانا میںکمیونٹی موبلائزیشن اور مائکروپلان کی تصدیق کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے وانا تحصیل اور خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم 23 جنوری 2017 تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ حالیہ 19 جنوری 2017 کو خیبر ہاوس میں ہونے والی ایجنسی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں مقرر کردہ پلان کے مطابق خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم بروز پیر( 23 جنوری 2017 )سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر (فاٹا) کے مطابق خیبر ایجنسی کے ساتھ ساتھ جنوبی وزیرستان کے وانا تحصیل میں انسداد پولیو مہم کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پولیو ٹیمیں دونو ں علاقوں میںہر بچہ تک رسائی کے لیے مکمل طورپر تیار ہیں ۔ ای او سی کوارڈینیٹرفاٹا نے والدین کو تاکید کی کہ اس مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے کمیونٹی اور صحت محافظ (پولیو) ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کی بدولت 2016 میں خیبر ایجنسی میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا ہم خیبر ایجنسی اور باقی کے فاٹا میں پولیو سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیںاور اب ہمارے پاس سب سے اچھاموقع ہے کے پولیووائرس کو شکست دے کر اپنے بچوں کے لیے صحت مند اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنا دیں

متعلقہ عنوان :