حکمران اپنی نااہلیاں چھپانے کیلئے اداروں کوفروخت اور لیزپر دے رہے ہیں‘میاں مقصود احمد
اینٹی کرپشن،ایف بی آراور نیب جیسے اداروںسے کالی بھیڑوں کوفی الفور نکالاجائے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
اتوار 22 جنوری 2017 18:00
(جاری ہے)
سیاسی دبائو کے باعث بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند ہوناچاہئے۔
آئین وقانون کاتقاضاہے کہ اگر کسی نے کوئی رشوت خوری سمیت کسی بھی جرم کاارتکاب کیا ہے تو اس کے خلاف ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں۔ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ چورچوروں کامحاسبہ نہیں کرسکتے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ باکردار، محب وطن اور پڑھے لکھے افراد کو میرٹ پرسرکاری اداروں میں تعینات کیاجائے۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ محب وطن قیادت کافقدان ہے۔موروثی سیاست اور اقرباء پروری نے پاکستان اور اس کے اہم اداروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک حکمران اپنے اوپر لگنے والے ٹیکس چوری کے الزامات کوغلط ثابت نہیں کردیتے عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن کرنے والوں کے لیے سخت ترین سزائیں رکھی گئی ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں قانون اشرافیہ کے لیے موم کی ناک سے زیادہ کچھ نہیں۔چھوٹے چوروں کو گرفت لیاجارہاہے اور بڑے مگرمچھ اسمبلیوں میں بیٹھ کر قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ملک سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کاقلع قمع ناگزیر ے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں آئے روزاسکینڈلزسامنے آرہے ہیں۔ایک طرف حکمران عوام کوہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی باتیں کرتے ہیں تودوسری طرف قرضوں کے پہاڑ کھڑے کرکے مہنگائی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔عملاً20کروڑ عوام پریشان حال ہیںاور کوئی ان کاپرسان حال نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.