عراق،داعش نے موصل کے دوسرے بڑے ہوٹل کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کردیا

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) عراق میں شدت پسند تنظیم داعش نے موصل کے دوسرے بڑے ہوٹل کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق کے صوبے نینوی میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش تنظیم نے "الموصل ہوٹل" کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے۔ یہ موصل شہر کا دوسرا سب سے بڑا ہوٹل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق داعش نے موصل کے مغربی حصے میں الرفاعی کے علاقے میں واقع ہوٹل کے اندر بہت بڑی مقداد میں گولہ بارود نصب کیا اور بعد ازاں عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب عراقی فضائیہ نے موصل کے مغربی حصے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تنظیم کے متعدد مراکز کو تباہ کر دیا۔بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھی الراشیدیہ کے علاقے سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے والے داعش کے ارکان کو بم باری کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق انہیں دریائے دجلہ میں داعش تنظیم کے ارکان کی لاشیں بھی تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :