ْڈونلڈ ٹرمپ قومی گرجا میں منعقد ہ مذہبی تقریب میں غور سے قرآن کریم کی تلاوت سنتے رہے

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

ْڈونلڈ ٹرمپ  قومی گرجا میں منعقد ہ مذہبی تقریب میں غور سے قرآن کریم ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی گرجا میں منعقد مذہبی تقریب میں غور سے قرآن کریم کی تلاوت سنتے رہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، ان کی اہلیہ ملانیا اور ٹرمپ کے نائب مائیک پینس نے ہفتے کی صبح واشنگٹن میں صدارتی رواج کے طور پر بڑے قومی گرجا میں منعقد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے۔ اس دوران جب قرآن کریم کی تلاوت کی گئی تو صدر ٹرمپ غور اسے غور سے سنتے ہوئے نظر آئے۔تقریب کے بعد ٹرمپ امریکی انٹیلی جنس کی ایجنسی سی آئی اے کے صدر دفتر روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :