ملک میں جمہوریت کے نام پر مداریوں کا کھیل تماشا جاری ہے‘حکومت غفلت کی وجہ سے فرقہ پرست کالعدم تنظیمیں آزادانہ کام کررہی ہیں‘ القاعدہ ، داعش اور طالبان کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے کفر کو فائدہ اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچ رہا ہے سیاست کو کرپٹ کرنے کا ذمہ دار نواز شریف ہے 63,62پر عمل ہوا تو نواز شریف گھر جائیں گے

چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضاکی میڈیا سے بات چیت

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر مداریوں کا کھیل تماشا جاری حکومت غفلت کی وجہ سے فرقہ پرست کالعدم تنظیمیں آزادانہ کام کررہی ہیں القاعدہ ، داعش اور طالبان کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے کفر کو فائدہ اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچ رہا ہے سیاست کو کرپٹ کرنے کا ذمہ دار نواز شریف ہے 63,62پر عمل ہوا تو نواز شریف گھر جائیں گے اکرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہر شہر میں عوامی عدالتیں لگائیں گے فرقہ واریت کی بنیاد پر پارہ چنار مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنا ہوا پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن ضربِ عضب ادھورا ہے پاکستان کی تمام ناکامیوں کے ذمّہ دار بار بار اقتدار میں آنے والے سدا بہار حکمران خاندان ہیں وہ گز شتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہہے ہمارا سیاسی نظام نا جائز دولت کے سہارے پر کھڑا ہے دولت مند طبقے نے سیاسی نظام کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے کرپٹ نظام دیانتدار قیادت فراہم نہیں کرسکتا قومی اثاثے رہن رکھ کر حاصل کئے گئے قرضے عوام نہیں حکّام پر خرچ ہوتے ہیں پاکستان میں منصفانہ او ر عادلانہ نظام رائج کرنے کیلئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے پاناما کیس میں شکست شریف خاندان کا مقدر بنے گی گلے سڑے کرپشن زدہ نظام کی اصلاح کیلئے اصطلاحات کی ضرورت ہے نیوز لیکس کے معاملے پر مٹی ڈالو پالیسی اختیار کر لی گئی ہے پاک فوج کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہو نا افسوسناک ہے۔