سائنس نے ثابت کیا ہے ماحولیاتی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں

سائنس سے متصادم کوئی بھی انرجی پالیسی پوری دنیا کیلئے کوتہ اندیش اورخطرناک ہے،مبصرین

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) سائنس نے یہ ثابت کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں،کوئی ایسی انرجی پالیسی جو سائنس کے خلاف ہو وہ پوری دنیا کیلئے کوتہ اندیش اور تباہ کن ہے،گذشتہ روز ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے موقع پر وائٹ ہائوس کی ویب سائٹ نے نئے صدر کی امریکہ کے پہلے انرجی پلان شائع کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ماحولیاتی لائح عمل جیسے ’’نقصان دہ اور غیر ضروری‘‘پالیسیوں کا خاتمہ کردیں گے اور شیل آئل اور گیس انقلاب کو فروغ دیں گے،ٹرمپ کے انرجی پلان جس نے ماحولیاتی تبدیلی کو ’’دھوکہ قرار دیا ہے‘‘کا غلط نکتہ آغاز ہوا ہے جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے پیچھے اہم عنصر کے طور پر انسانی سرگرمیوں سے انکار کیا گیا ہے،سیاہ پتھر کا تیل کی قیمت کو کم کرکے امریکہ کیلئے سود مند ہوسکتا ہے لیکن واشنگٹن کی پالیسی کی ایک اور قیمت ہے جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو چکرانے کے مترادف ہے،عالمی اتفاق رائے یہ ہے کہ فوسل ایندھن کے بجائے صاف توانائی واحد آپشن ہے۔

…(خ م)

متعلقہ عنوان :