چین کے مرکزی بنک نے مارکیٹ میں ریکارڈ رقم جھونک دی

یہ سرمایہ سخت لیکویڈیٹی کے موقع پر مارکیٹ میں جھونکا گیا ہے جشن بہاراں کی تعطیلات کے موقع پر رقوم کی طلب بڑھنے کے موقع پر اقدام

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چین کے مرکزی بنک نے نئے قمری سال کی تعطیلات جب رقم کی طلب بڑھ جاتی ہے سے قبل مارکیٹ میںلیکویٹڈٹی کو برقرار رکھنے کیلئے رواں ہفتے 1.19ٹریلین یوآن (170بلین امریکی ڈالر)مارکیٹ میں جھونک دیئے۔چین کے عوامی بنک(پی بی او سی)کی باقاعدہ اوپن مارکیٹ کارروائیوں کے ذریعے ہفتہ وار جھونکی جانے والی رقم ریکارڈ کی سب سے بڑی رقم ہے،صرف اتوار کو مرکزی بنک نے 14روزہ ریورس ریپوس اور 28روزہ ریورس ریپوس کے ذریعے جو کہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے مرکزی بنک مستقبل میں دوبارہ فروخت کرنے کے ایک معاہدے کے تحت بنکوں سے سیکیورٹیز کی خریداری کرتے ہیں کے ذریعے 60بلین یوآن منی مارکیٹ میں جھونک دیئے۔

یہ سرمایہ ایسے موقعے پر جھونکا گیا ہے جبکہ لیکویڈیٹی کی صورتحال انتہائی ٹائٹ ہے۔

(جاری ہے)

چینی کمپنیاں عمومی طورپر تعطیلات سے قبل تنخواہیں اور بونس ادا کرتی ہیں یہ تعطیلات امسال 28جنوری سے شروع ہورہی ہیں،عوام بھی روائتی طور پر اس مدت کے دوران نقد رقم اور تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔پی بی او سی کی ایک معیاری روایت ہے کہ وہ نئے قمری سال سے قبل بنکنگ سسٹم میں لیکویڈیٹی کی بہت بڑی رقم جھونکتا ہے،بصورت دیگر نقدی کیلئے مانگ میں اضافے کی وجہ سے لیکویڈیٹی کے حالات خاصے سخت ہوجاتے ہیں اور تعطیلات کے دوران انٹربنک ریٹس بڑھ جاتے ہیں۔اتوار کو انٹربنک مارکیٹ بینچ مارک اوورنائٹ شنگھائی،انٹربنک آفرڈریٹ(شائی بور)مسلسل ساتویں روز بڑھنے کے بعد 2.189فیصد گر گیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :