جمعیت علما اسلام پنجاب کا دو روزہ اجلاس (آج )چیچہ وطنی میں شروع ہوگا

اتوار 22 جنوری 2017 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت علما اسلام پنجاب کا دو روزہ اہم اجلاس آج بروز ( سوموار ) کو چیچہ وطنی میں شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن کریں گے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حبیب اللہ چیمہ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس آج بروز ( سوموار ) کو خانقاہ رشیدیہ چیچہ وطنی میں ہوگا۔جبکہ مجلس عمومی کا اجلاس 24 ۔جنوری کو مدرسہ عزیز العلوم چیچہ وطنی میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :