پنجاب یونیورسٹی ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان2017ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

اتوار 22 جنوری 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2017ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22-3-17 (دستی) اور8-3-17 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم29-3-17 (دستی) اور بذریعہ ڈاک15-3-17 ہے۔

ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15-3-17 (دستی) اور8-3-17 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم27-3-17(دستی) اور بذریعہ ڈاک 15-3-17 ہے۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔

(جاری ہے)

I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30-3-17 (دستی) اور15-3-17 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم12-4-17 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 22-3-17 ہے۔

ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22-3-17 (دستی) اور 15-3-17 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5-4-17 (دستی) اور بذریعہ ڈاک27-3-17ہے۔امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میںکیا جائیگا۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :