ڈیرہ اسماعیل خان، مدینہ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ہسپتال کے ڈسپنسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

اتوار 22 جنوری 2017 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مدینہ کالونی میں ہسپتال کے ڈسپنسر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں مدینہ کالونی کا رہائشی عبدالخالق ولد عبدالمجید ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیکر گھر واپس جارہا تھا کہ چرچ کے قریب مدینہ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا مقتول کو 12گولیاں تیس بور پستول سے ماری گئیں مقتول ہسپتال میں ڈسپنسر تھا اور سرجیکل وارڈ میں تعینات تھا واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ریسکیو 1122 نے مقتول کی نعش کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :