آئندہ انتخابات میںجے یو آئی جیت کر کے پی کے میں حکومت بنا ئیگی،مولانا لطف الرحمان

ڈونلڈ ٹر مپ کے آنے کے بعد دنیا میں مسلمانوں کے خلاف شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ،ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطا ب

اتوار 22 جنوری 2017 17:30

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و جے یو آئی کے مر کزی رہنماء مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ اپریل میں جمعیت کی صد سالہ تاسیس کے حوالے سے پشاور میں ہونیوالے عالمی اجتماع سے دنیا کو اسلام کے حوالے سے اچھا پیغام جائیگا اور 2018ء کو پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات پر اس اجتماع کے گہر ے اثرات مر تب ہونگے اور جے یو آئی الیکشن جیت کر کے پی کے میں حکومت بنا ئیگی ۔

(جاری ہے)

وہ جامعة المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے اجلاس میںجے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان وممبران مجلس شوریٰ سر دار امتیاز بلو چ ، مولانا قا ضی خلیل احمد حافظ محمد شا ہد ، رانا محمد رمضا ن ، شیخ احمد علی ، چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ، عطاء اللہ شا ہ ، عصمت اللہ نعمانی ، قاری محمد امین ، ثمین گنڈہ پور ، نصیر احمد ناصر ، صا دق شیرانی ، قاسم جا ن ، حا جی عبدالرشید ، قاری عثما ن ، قاری اشرف علی ، قاری عطاء الرحمان و دیگر ممبران نے شر کت کی مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹر مپ کے آنے کے بعد دنیا میں مسلمانوں کے خلاف شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے پہلے بھی امریکی پالیسیوں سے دنیا میں خصوصاً ہمارے خطے میں دہشت گر دی میں اضافہ ہو ا تھا اور اب مزید ہوگا ٹر مپ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان پر ڈرو ن حملوں کا اضافہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی راہدار منصو بہ سے ہمارے خطے میں دہشت گر دی کم ہو گی راہداری کی کامیابی امن سے مشروط ہے چین ہمارا دو ست ملک ہے وہ امریکہ کی طر ح ہمارا آقا نہیں بننا چاہتا بلکہ ہمیں ایک دو ست کی حیثیت سے رکھنا چاہتا ہے یہی فر ق ہے چین اور امریکہ میں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اٹھارہ سال سے راہداری کے لئے چین کے ساتھ جڑے ہو ئے تھے اور الحمد اللہ انہیں کامیابی حاصل ہو ئی اور آج اقتصادی راہداری پر ڈی آئی خان سمیت پورے ملک میں کام شروع ہے یہ منصو بہ حقیقت میں اقتصادی حوالے سے پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کی مجالس عاملہ پندرہ فروری تک اپنی اپنی تحصیلوں کی یونین کونسلو ں کے دورہ مکمل کریں اور کارکنوں کو 7,8,9 اپریل کے عالمی اجتما ع کے حوالے سے متحرک کریں اور عوامی بیداری کی مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ ان دورو ں کے بعد تمام تحصیلوں کے امراء و نظما ء اپنی اپنی تحصیلوں میں تحصیل عمومی کے اجلاس بلا ئیں جس میں میں خود شرکت کرونگا انہوں نے کہا کہ عالمی اجتما ع کے لئے ہر یونٹ پانچ پانچ سالار ضلع کے حوالے کرینگے جو عالمی اجتماع پر اپنی ڈیوٹیاں دینگے اور ضلعی سالار ان کی کمانڈ کرینگے انہوں نے کہا کہ تحصیلوں کی مجالس عاملہ ضلعی جما عت کے فیصلو ں پر فور ی طور پر عمل درآمد کریں قبل ازیں

متعلقہ عنوان :