بلاول بھٹوزرداری کی سابق ڈی جی ایف آئی اے احمد ریاض شیخ کے بیٹے باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ میں شرکت

اتوار 22 جنوری 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی احمد ریاض شیخ کے بیٹے باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے احمد ریاض شیخ کے بیٹے باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ کی تقریب لیک سٹی ہائوسنگ سکیم میں ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ، قمر زمان کائرہ ، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید زعیم حسین قادری ، سی ای او لکی ایرانی سرکس میاں امجد فرزند، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں ، ارشاد بی انجم ، فرحت عباس ، ناصر ملک ، جاویداقبال سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :