حکومت پاکستان کو میلبورن میں بھی ایک قونصلیٹ کھولنے کے لئے خط لکھا ہے ‘ پاکستانی ہائی کمشنر

ہماری ٹیم کووہ مواقع نہیں ملے جودوسرے ملکوں کی ٹیموں کوحاصل ہیں ‘ نائلہ چوہان نے سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ دیکھا

اتوار 22 جنوری 2017 17:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) آسٹریلیامیں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے گزشتہ روزپاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین سڈنی میں کھیلاگیامیچ دیکھااورقومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر’’این این آئی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے آئی تھی اور مجھے اپنی ٹیم پرفخرہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہماری ٹیم کووہ مواقع نہیں ملے جودوسرے ملکوں کی ٹیموں کوحاصل ہیں لیکن اس کے باوجودہماری ٹیم کی کارکردگی کافی بہترہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ریکارڈکے مطابق آسٹریلیامیں ایک لاکھ سے زائدپاکستان ہیں جن میںسے 15ہزارکے قریب طالب علم ہیں جبکہ آسٹریلوی ریکارڈکے مطابق پاکستانیوں کی تعداد34ہزارہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ڈیٹا6سال پرانا2010ء کاہے لیکن ہماراڈیٹادرست ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے زیادہ ترپڑھے لکھے افرادآتے ہیں ان میں ڈاکٹرز،انجینئرزاورٹیکنوکریٹس شامل ہیں پاکستانی پرامن لوگ ہیں اوریہ کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائے جاتے ہیں آسٹریلوی حکام بھی پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیامیں تعلیم کوبھی انڈسٹری سمجھاجاتاہے اگرتعلیم کوبھی شامل کرلیاجائے توپاکستان اورآسٹریلیاکے مابین تجارت کا حجم ایک بلین ڈالرسے زیادہ ہے۔آسٹریلیامیںپاکستانیوں کے لئے کافی مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاںپاکستان کاایک قونصلیٹ کام کررہاہے ہم نے حکومت پاکستان کولکھاہے کہ میلبورن میں بھی ایک قونصلیٹ کھولاجائے اورجلد ہی پاکستانی یہ خوشخبری سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :