مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی کی پارا چنار دھماکے کی مذمت

دہشتگرد اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،اراکین اسمبلی

اتوار 22 جنوری 2017 17:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،سیاسی و عسکری قیادت اس ناسور کے خاتمے کیلئے متحد ہے،پارٹی اس قومی سانحہ میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کی چند دشمن قوتیں یہاں امن و امان کی فضاء قائم نہیں رہنے دینا چاہتی لیکن پاکستان کی بہادر اور جرات مند افواج اور مسلح سیکیورٹی ادارے ان قوتوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا رہے ہیں ،دہشتگردوں کا خاتمہ (ن) لیگ کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی وحید گل ،رانامنان خان ،ملک آصٖف بھاء،لبنیٰ فیصل ،بشریٰ انجم بٹ،حنا پرویز بٹ،ثریا نسیم سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ان تین سالوں میں دہشتگردوں کے خاتمے میں واضح کامیابی حاصل کرلی ہے،چند کالعدم تنظیمیں غیر ملکی قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان تنظیموں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،یہ سال دہشتگردوں کے خاتمے کا سال ہے ،حکومت اپنی مدت پوری ہونے تک دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :