کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی بھارتی کوششوں کے سنگین نتائج نکلیں گے، مفتی ناصر الاسلام

اتوار 22 جنوری 2017 16:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر کے نائب مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لا بورڑ کے ڈپٹی چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی پیلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت کی مذموم کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان بھارت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذموم اقدامات کی سخت مزاحمت کریں گے اور اسکے تمام تر نتائج کا ذمہ دار خود بھارت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اسکی یہ حیثیت کسی صورت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی مدد سے جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے مذموم ایجنڈے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے جسے کشمیری مسلمان ہر قیمت پر ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :