احتساب کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ‘چوہدری محمدسرور

ملک سے ہر صور ت معاشی دہشت گر دی کو بھی جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جو شفاف احتساب کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی ‘گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ‘ملک سے ہر صور ت معاشی دہشت گر دی کو بھی جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جو شفاف احتساب کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی ‘تحر یک انصاف20کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار نہیں ‘ملک سے کر پشن کے خاتمے کے بغیر مہنگائی ‘بے روزگاری اور اداروں کی نااہلی کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہوسکتا ‘پوری قوم عمران خان کیساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہی ہے ۔

پارٹی پر کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک اور عوام دشمن نہیں چاہتے کہ اس ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کا کوئی احتساب کر یں اس لیے ایسے لوگ احتساب کی راہ میں کسی نہ کسی صورت رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں مگر تحر یک انصاف ایسی تمام سازشوں کوناکام بنا دیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن تحر یک انصاف یا کسی اور جماعت یا فر د کا نہیں پاکستان کی20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اورتحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کی قیادت میں جو جنگ لڑ رہی ہے اس میں عوامی طاقت کیساتھ انشاء اللہ ضرورکا میاب ہوں گے اور ملک میں کر پشن کر نیوالے تمام لوگ ضرور انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :