عوام غیر سیاسی قوتوںکے وزیراعظم پاکستان کے خلاف کسی بھی غیر جمہور ی اقدام کی بھرپور مخالفت کرینگے‘ رانا ارشد

پیپلز پارٹی کی ریلی کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جگہ جگہ فول پروف سکیورٹی دی گئی تاہم ان کے لیڈر ان کی تقاریر سے دل دکھی ہوا

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی را نا محمد ارشد نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ ہیں ،پیپلز پارٹی کی ریلی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جگہ جگہ فول پروف سکیورٹی دی گئی تاہم ان کے لیڈر ان کی تقاریر سے ہمارا دل دکھا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پانامہ کا ہنگامہ محض یک نکاتی ایجنڈہ پر مبنی ہے اور جس کے تحت کسی بھی طرح عوامی وزیراعظم کوشارٹکٹ کے ذریعے راستہ سے ہٹا یا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی عوام کبھی بھی اس طرح کے شارٹ کٹس قبول نہیں کرے گی ۔رانا ارشد نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر میرا مشاہدہ ہے کہ ماضی میں مقبول لیڈ ر شپ کو غیر سیاسی اور غیرجمہوری طریقوںسے ہٹانے کی کوششیںکی جاتی رہی ہیں اور یہی طریقہ کار دور حاضر کی مقبول قیادت میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وضع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ماضی کے اور موجودہ حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اب عوام زیادہ با شعور ہیں۔اب وہ غیر سیاسی قوتوںکو وزیراعظم پاکستان کے خلاف کسی بھی غیر جمہور ی اقدام کی بھرپور مخالفت کرینگے۔