قصور میںپی ٹی آئی کا جلسہ ایک مرتبہ پھر بدنظمی کا شکار،کھلاڑیوں کی خاردار تاریں عبور کر کے اسٹیج کے قریب جانے کی کوشش

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

قصور میںپی ٹی آئی کا جلسہ ایک مرتبہ پھر بدنظمی کا شکار،کھلاڑیوں کی ..

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) قصور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بدنظمی دیکھنے میں آئی ‘ کارکن خاردار تاریں عبور کر کے اسٹیج کے قریب جانے کی کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق قصور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر کارکنوں کی جانب سے بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ تحریک انصاف کے کارکن خار دار تاریں عبور کر کے اسٹیج کے قریب جانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ پولیس نے خار دار تاریں عبور کرنے والے کارکنوں کو روک دیا۔ پولیس نے بعض کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :