اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں سلنڈر دھماکہ، خاتون اور بچہ زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور کے قریب عمارت میں سلنڈر دھماکے سے خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے چٹھہ بختاور میں تین منزلہ عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے سے خاتون اور بچہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے عمارت کے گرائونڈ فلور کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارت کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :