بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری‘مرد ،خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جاں بحق‘2 زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) بونیر کے دورافتادہ علاقہ چغرزئی جبو میں وین گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔مرد ،خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جاں بحق۔دو زخمی۔تفصیلات کیمطابق بونیر کے مرکزی بازار سواڑی سے وین گاڑی نمبر اے پی ایل 2017دورافتادہ علاقہ چغرزئی جارہی تھی۔کہ راستے میں جبو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

جس کے نتیجے میں مرد خواتین اور بچوں سمیت 9 افارد جاں بحق ۔جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کئے گئے۔امدادی کاروائیوں میں مقامی لوگوں اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج برین ،اختر زیب، شاہ زور ،اکرام،نور ملکزئی،بختسیوہ،بختی نوشہ ،منینہ اور مسماة نظر زی شامل ہیں۔ضلعی نائب ناظم یوسف علی خان اور مختلف سیاسی رہنماو،ْں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ذرائع کیمطابق مقامی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ ضلعی نائب ناظم کے ہدایت پر پوسٹ مارٹم ٹیم علاقہ منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :