سندھ اسمبلی میں امداد پتافی کی نازیبا گفتگو نے پیپلزپارٹی کے عزائم کو بے نقاب کردیا ‘راجہ شفیق انقلابی

عمران خان منفی سیاست سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف آزادکشمیر سے پاکستان بھگائو تحریک کا آغاز کریں گے

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن آزاکشمیر کے ڈویژنل جائنٹ سیکرٹری راجہ شفیق انقلابی نے کہا ہے کہ معاشی دہشتگرد صرف سیاست اور حکومت کرنے آتے ہیں سندھ اسمبلی میں امداد پتافی کی نازیبا گفتگو نے پیپلزپارٹی کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔عمران خان منفی سیاست سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف آزادکشمیر سے پاکستان بھگائو تحریک کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان نواز شریف کی قیادت میں تین سال کے دوران جو ترقی ہوئے وہ گزشتہ 70سال میں نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

اسی طرح آزادکشمیر میں اصل عوامی حکومت مسلم لیگ ن نے 67سالوں کا گند صرف چھ مہینے میں سمیٹتے ہوئے ریاست کو تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔غلامی سے نجات کے لیے آزادکشمیر کی عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔راجہ شفیق انقلابی نے کہا کہ دیانتداری اور سچائی کی مارکیٹ میں کوئی ویلیو نہیں کیا عوام ہمیشہ ان ہی سیاسی برہمنوں کا طواف کریں گے۔

راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں تعمیر وترقی سمیت سیاسی کارکنوں کی صوابدیدی عہدوں پر ایڈجسٹمنٹ خوش آئند ہے امید ہے کہ مسلم لیگ ن کے نظریات وافکار اور کامیابی کے لیے کلیدی کردار اداکرنے والوں کو ان کے شان شایان ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :