محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے ریکارڈ کو سیف سٹی پروجیکٹ سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

محکمہ ایکسائز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا گیا ہے،محکمہ ایکسائز اور سیف سٹی پروجیکٹ کے اشتراک سے جرائم وحادثات میں کمی آئے گی‘صوبائی وزیر

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اطلاعات و ثقافت میاںمجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ریکارڈ کے نظام کو سیف سٹی پروجیکٹ سے براہ راست منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے عالمی سطح پر معروف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا- یہ بات انہوں نے آج یہاں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد بلال صوفی ، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کے علاوہ جرمنی کی ایک معروف فرم کے نمائندے بھی موجودتھی-صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس بات کا تہیہ کیا ہوا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے ذریعے محکمانہ کارکردگی بہتر بنائی جائی- اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑیوں کے ریکارڈ کو سیف سٹی کے ڈیٹا بنک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہی- اس سسٹم کی بدولت گاڑی چوری کا خاتمہ ہوگا اور ٹریفک کی خلاف ورزی کی صورت میں ملزم کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی- اسی طرح ٹریفک حادثات کی صورت میں ورثاء تک پہنچنے میں مدد ملے گی اور دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کی موثر بیخ کنی ممکن ہوگی- انہوں نے کہا کہ یہ نظام لوگوں کو سہولت دے گا اور گاڑیوں کی خریدوفروخت میں فراڈ کا بھی خاتمہ ہوگا-

متعلقہ عنوان :