پنجاب کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے نرسیز اور فارماسسٹس بھرتی کرنے کا فیصلہ

ڈی ایچ کیو 25اور ٹی ایچ کیو 15ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر 1224نرسیز او ر342فارماسسٹسوبھرتی کیے جائیں گے

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) صوبہ پنجاب کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بیڈز اور نرسیز کا تناسب بہتر بنانے کیلئے 1224نرسیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مذکورہ ہسپتالوں کیلئے 342فارماسسٹس بھی بھرتی کیے جا رہے ہیں-یہ بھرتیاں صوبہ کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوںکی ری ویمپنگ پروگرام کا حصہ ہے جو رواںسال مکمل کیا جائے گا-یہ بات صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے بتائی-انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں رواں سال پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت CTScanمشینیںبھی فراہم کی جارہی ہیں-خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ نرسوں اور فارماسسٹس کی آسامیوںکیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اور فارماسسٹں کی آسامیوں کیلئے مردو خواتین دونوں درخواستیں دے سکتے ہیںجو 25فروری تک وصول کی جائیں گی- بھرتی کیلئے تحریری امتحان NTSکے تحت ہونگی-سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے بتایا کہ نرسوں اور فارماسسٹس کی بھرتی کیلئے اخبارات میں اشتہاردے دیاگیا ہی- ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے 993اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے 131نرسیں بھرتی کی جائیں گی اسی طرح ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں فارماسسٹس کی آسامیاں بلترتیب 303اور 39ہیں-علی جان خان کا کہنا تھا کہ خالی آسامیوں پر درخواستیں دینے کیلئے فارم این ٹی ایس کی ویب سائٹ اور اشتہارمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ویب سائٹ سے downloadکیے جاسکتے ہیں-سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ یہ تقرریاں ہسپتال کی سطح پر ہونگی اور امیدوار جس ہسپتال کی پوسٹ کیلئے درخواست دینے کے خواہش مند ہونگے اس ہسپتال کا نام درخواست فارم میں واضح طور پر تحریر کرنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیوں سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی اور مریضوں کیلئے سہولیات میں بھی اضافہ ہوگا-

متعلقہ عنوان :