محکمہ زراعت کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو اورفائر برگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)کینال روڈ پر واقع محکمہ زراعت کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر ریسکیو اورفائر برگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دھرم پو رہ کے علاقے کینال روڈ پر واقع محکمہ زراعت کے دفتر میں خستہ حال عمارت کو منہدم کر نے کے دوران آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پو ری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122، فائر برگیڈ اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے اور انہو ں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔ آگ مبینہ طورپر شارٹ سرکٹ سے لگی لیکن حتمی وجوہات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکیں گی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔