فیر وز پور روڈ پر واقع اسلحہ کی دوکان پرچوری کی واردات ڈاکو لاکھوں مالیت کاسامان لوٹ کر فرار

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) فیر وز پور روڈ پر واقع اسلحہ کی دوکان پرچوری کی واردات ڈاکو لاکھوں مالیت کاسامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کر فیر وز پور روڈ پر واقع اسلحہ کی دوکان میں داخل ہوئے اور دکان سے 9ایم ایم کے 12پستول،750گولیاں اور 150کا رتوس لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے واردات کا دورہ کر کے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :