صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کا ایجوکیشن روڈ میپ کا اعلان
معاشرے میں تمام بچوں کو یکساں تعلیمی وسائل کی فراہمی ہمارا عزم ہے کوئی بچہ غربت کی بنا پر تعلیم سے محروم نہ رہے‘رانا مشہود احمد امتحانات کے بہترین نتائج کیلئے صوبہ میں تین ماہ کیلئے ایگزیمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت طالبعلموں کو اضافی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے‘میڈیا کے نمائندوں سے خطاب
اتوار 22 جنوری 2017 16:30
(جاری ہے)
اسی طرح سکول ایجوکیشن کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے سنگاپور ، ملائشیا اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے تعلیمی ماڈلز سے استفادہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو ان کا با عزت مقام دلوائے گی کیونکہ ہمارے استاد اکیسویں صدی کے چینج میکر ہیں جو ملک کو تعلیم یافتہ قیادت مہیا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اساتذہ کے سکیلز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹیچرز فائونڈیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تا کہ قرضوں کے حصول سمیت دیگر معاملا ت میں انہیں کسی مشکل سامنا نہ کرنا پڑے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پچاس ارب روپے کی لاگت سے سکولوں کی بہتری کے ایک مربوط پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت 2018ء تک صوبہ کے سکولوں کی مخدوش عمارات کی بحالی، پرائمری سکولوں میں چھتیس ہزار نئے کلاس رومز کی تعمیر اورعدم دستیاب سہولتوںکی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات بشمول چار دیواری ، ٹوائلٹس ،بجلی، پینے کا صاف پانی اور فرنیچر وغیرہ کی دستیابی کی شرح 69فیصد سے بڑھ کر 95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ان سہولیات کی فراہمی پر 30ارب روپے لاگت آئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ2018ء تک 5سال سے 9سال تک کا ہر بچہ سکول میں ہو گا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوںکو جدیدتدریسی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہاہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں طالبعلموں کو ٹیبلیٹ کمپیوٹرزپر تعلیم دی جا رہی ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں سمارٹ ڈیجیٹل بورڈ،سمارٹ لیبز، ٹیبلٹس اورملٹی میڈیا کلاس رومزمہیا کیے جا رہے ہیں۔ ان جدیدتدریسی آلات کی بدولت طالبعلموں کی تعلیمی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 2ہزار سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹس اور سمارٹ بورڈ نصب کئے جا رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.