Live Updates

عمران خان ایک تو سسرالیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ،دوسرا کس کے اشاروں پر چلتے ہیں اس کا نام لینے کی ضرورت نہیں‘ رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے ذریعے شارٹ کٹ کی تلاش میں ہے ،پی پی ‘ کرپشن کے چولی دامن کے حقائق سے پوری قوم آگاہ ہے

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی وزیر قانو ن وپا رلیمانی اموررانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک تو اپنے سسرالیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اس کے علاوہ وہ کس کے اشاروں پر چلتے ہیں اس کا نام لینے کی ضرورت نہیں، اگر جاوید ہاشمی کا دھرنوں کے پس پردہ کچھ خاص قوتوں کے کر دار کا بیان غلط تھا تو ابھی تک ان کے خلا ف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ،پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ان حقائق سے پوری قوم آگاہ ہے ۔

ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پانامہ لیکس پر ہنگامہ کرنے والوں کے ایجنڈے سے سب آگاہ ہیں ۔ پی ٹی آئی کا جلسے جلوسوں کا مقصد عدلیہ پر دبائو بڑھانا ہے ۔ ہمیں پوری امید ہے کہ عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عمران خان اپنے سسرالیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، ان کے علاوہ وہ کس کے اشارے پر چلتے ہیں یہ مجھے کہنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہ بات ساری دنیا جانتی ہے ،ان اشاروں کے جاوید ہاشمی نے نام لیے ہیں ،میرے خیال میں انہو ں نے بالکل درست بیان دیا ہے ، اگر جا وید ہاشمی کا بیان غلط تھا تو ابھی تک ان کے خلا ف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والے جانتے ہیں کہ وہ ووٹ کے ذریعے نواز شریف کو ساری زندگی شکست نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے پانامہ لیکس کے ذریعے شارٹ کٹ راستہ تلاش کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی ریلی کو لاہور سے فیصل آباد تک فول پر وف سکیورٹی دی اور انہو ں نے ہمیںجلسے میں دہشتگرد کے القابات سے پکارا یہ ان کی مہربانی ہے ۔پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ان حقائق سے پوری قوم آگاہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات