دہشت گردی اور غربت کے خلاف جدوجہد ہماری سیاسی تاریخ ہے‘بلاول بھٹو زرداری

قربانیاں عوامی خدمت اور پیپلز پارٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے ، پنجاب کی عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا ‘اوکاڑہ میں وفد سے بات چیت

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور غربت کے خلاف جدوجہد ہماری سیاسی تاریخ ہے ، قربانیاں عوامی خدمت اور پیپلز پارٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے ، پنجاب کی عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا ہم حکومت نہیں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے رہے مگر سوشل میڈیا کے لیڈر ہمیں مک مکا کا طعنہ دیتے رہے اور اپنی سیاسی دکانداری چلاتے رہے ہم پنجاب میں گھر گھر ، گائوں گائوں ، شہر شہر، نگر نگرجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے سابق نائب صدر نواب طارق پٹھان کی قیادت میں 25رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم خود دیکھ لے گی اپوزیشن کون ہے اور امپائر کی انگلیوں کے سہارے کون سیاست کرتا تھا ، اپوزیشن کا مطلب جمہوریت ختم کرنا نہیں حکومت کے خلاف تحریک پیپلز پارٹی ہی چلا سکتی ہے کیونکہ ہمارے کارکن قربانی دینا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے حواری عدالتوں کے باہر پریس کانفرنس کر کے سیاست میں عدم برداشت کے رویئے کو فروغ دے کروازرتوںکے لیے سر توڑ کوششوںں میں مصروف ہیںجبکہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ، پیپلز پارٹی ، دہشت گردوں اور غربت دونوں محاذوں پر لڑ رہی ہے پنجاب کے عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :