گورنمنٹ نسیمہ نیاز شہید انٹر کالج کومی میں بزم ادب کمیٹی کے زیر اہتمام بیعت بازی کا مقابلہ

اتوار 22 جنوری 2017 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) گورنمنٹ نسیمہ نیاز شہید انٹر کالج کومی میں بزم ادب کمیٹی کے زیر اہتمام بیعت بازی کا مقابلہ ہوا ،تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ محترمہ ثمینہ ممتاز نے کی اور سیٹج سیکرٹری کے فرائض محترمہ سمعیہ خانم لیکچر ادارہ ومحترمہ شفق مغل لابرئیری بیعت بازی کے مقابلے میں نہم دہم سال اول سال دوئم کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بیعت بازی کے مقابلے میں حصہ لیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محترمہ ثمینہ ممتاز نے کہا کہ نئی نسل کو ہر شعبہ میں صلاحتیں نکھرانے کے مواقعے میسر کرنے لازم ہیں اور بزم ادب میں بیعت بازی کا مقابلہ منعقد کر کے قابل ستائش اقدام کیا ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ ثمینہ ناز نے بزم ادب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ادبی محافل انعقاد کرکے قومی شعراء کے کلام سے بھی نئی نسل کو مستفید کریںادارہ ان کی بھرپور معاونت کرئے گا۔

متعلقہ عنوان :