چین نے تائیوانی وفد کی امریکی صدر تی تقریب میں شرکت کو من گھڑت کہا نی قرار دیدیا

کچھ قوتیں بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کر کے چین امریکہ تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں ، چینی وزارت خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چین نے تائیوانی وفد کی امریکی صدر کی افتتاحی توریب میں شرکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک من گھڑت کہا نی ہے ،کچھ قوتوں نے اسے بڑھا چڑھا کر بیان کیا ان کا مقصد چین امریکہ تعلقات میں مداخلت اور خراب کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی کچھ قوتوں نے اس بات کو بڑھا چڑھا کے بیان کیا ہے کہ تائیوان نے امریکی صدر کی افتتاحی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر سرکاری وفد بھیجا ہے جس کا مقصد اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین امریکہ تعلقات میں مداخلت اور انہیں خراب کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین نے کئی بار اس بات کی غیر متزلز مخالفت کا اظہار کیا ہے چینی ترجمان نے کہا امریکی حکومت نے کئی بار اعادہ کیا ہے کہ امریکہ صدارتی افتتاحی تقریب میں صرف امریکہ میں متعین مختلف ممالک کے سفاتی مندوبین کو دعوت دیتا ہے تاہم دوسرے ممالک اور علاقوں کے وفد کو دعوت نہیں دی جاتی ۔

متعلقہ عنوان :