عوامیت پسندی سے ہٹلر جیسے خود ساختہ لیڈرز پھر سے برسراقتدار آ سکتے ہیں، پوپ فرانسس

اتوار 22 جنوری 2017 16:00

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح کیاہے کہ عوامیت پسندی سے ہٹلر جیسے خود ساختہ لیڈرز پھر سے برسراقتدار آ سکتے ہیں۔ ہسپانوی اخبار ’’ال پائس ‘‘کو دیے گئے انٹرویو میں پوپ نے خار دار باڑوں اور دیواروں کی تعمیر سے غیرملکیوں کو روکنے کی مذمت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

پوپ نے کہاکہ یورپ میں تقویت پکڑتی عوامیت پسندی 1933 کے جرمنی کی یاد تازہ کر رہی ہے اور اِس باعث عام لوگوں میں خوف موجود ہے۔ پوپ فرانسس کے مطابق عوام نے ہی ہٹلر کو منتخب کیا تھا اور پھر اسی نے اپنی عوام کو تباہ و برباد کر دیا۔ انٹرویو میں پوپ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے یہ کہہ کر گریز کیا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔